ملتان میں 4لاکھ بچوں کی کورونا ویکسینیشن مکمل: ڈپٹی کمشنر 


 ملتان ( نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہاہے کہ بچوں کی کورونا ویکسینیشن مہم کے چوتھے روز محکمہ صحت کی جانب سے 4 لاکھ بچوں کی ویکسینیشن کردی گئی ہے اسسٹنٹ کمشنرز اور سی ای او ہیلتھ کومختلف سکولز اور یونین کونسلوں کے دورے کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔ سو فی صد ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے فالو اپ مہم بھی چلائی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن