جب بھی دین پر آزمائش آئے مسلمانوں کو حضرت حسینؓکا درس اپنانا چاہیے:غیور صابر بہل


میلسی (تحصیل رپورٹر )ذاکر وعالم غیور صابر بہل نے کہا ہے کہ اسلام کی تاابد حقانیت کے لیے حضرت امام حسینؓ نے کر بلا کے تپتے صحراءپر 72 رفقا کے ساتھ شہادت منظور کی۔کر بلا میں خون تلوار پر غالب آیا اسلامی تاریخ کا یہ عظیم سانحہ دردناک ہے اور اب تک نجانے کتنی آنکھیں اس پر آنسو بہا چکی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن. غلامان محمد وآل محمد خان پور تحصیل میلسی کے زیر اہتمام امام بارگاہ غازی پیر خان پور میں چہلم کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جب بھی دین پر کوئی آزمائش آئے مسلمانوں کوحضرت حسینؓ کا درس اپنانا چاہیے جبکہ خواتین کے لیے اسوہءحضرت زین میں استقامت اور جرات کا سبق ہے۔مجلس عزاءکے بعد ماتم داری اور نوحہ خوانی کی گئی ۔

ای پیپر دی نیشن