کراچی،گیس دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا، اموات4 ہوگئیں

کراچی( نیوز رپورٹر)پانی کے ٹینک میں دھماکے سے جاں بحق افراد کی تعداد چار ہوگئی۔تین روز قبل کورنگی کے علاقے سو کوارٹر میں پانی کے ٹینک میں گیس بھر جانے کے بعد باعث دھماکہ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں گھر میں موجود افراد زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیئے اسپتال منتقل کیا گیا۔اسپتال ذرائع کے مطابق ایک زخمی مرد دوران علاج جل بسا، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد چار ہوگئی ہے، جن میں تین خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔
کراچی گیس دھماکہ

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...