ناصر حسین کا بابر یا رضوان کی جگہ شان مسعود سے اوپننگ کروانے کا مشورہ


 ملتان (سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے پاکستان کو بابر اعظم یا محمد رضوان کی جگہ شان مسعود سے اوپننگ کروانے کا مشورہ دیا ہے۔ پاکستان کے مڈل آرڈر کو ایک بار پھر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا شاندار کارکردگی کے بعد سکواڈ میں منتخب ہونےوالے ان فارم بلے باز شان مسعود چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے لمبی باری نہیں کھیل پائے۔

ناصر حسین نے شان مسعود کی اوپننگ میں جگہ بنانے کےلئے بابر اور رضوان کی اوپننگ جوڑی کو الگ کرنے کا مشورہ دیا۔ ناصر حسین کا کہنا تھا کہ شان مسعود ایک اوپنر ہیں جنہیں بمشکل 5 اوورز باقی رہنے پر بیٹنگ کے لیے نہیں آنا چاہیے۔شان مسعود کی جگہ بابر اعظم یا محمد رضوان کو اوپنر بنایا جائے ۔

ای پیپر دی نیشن