ملتان (سماجی رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ اور سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پی سی بی ،ایس پی سی اے انٹر سکولز انڈر 16کرکٹ چیمپئن شپ کا گرینڈ فائنل فالکن ہاﺅس گرائمر سکول ملتان نے جیت لیا۔ بلیزنگ ہال سکول ڈیرہ غازیخان رنر اپ رہا ملتان سٹیڈیم پر کھیلے گئے فائنل میچ میں فالکن سکول ملتان کے 35اوورز میں 339/4رنز کے جواب میں بلیزنگ ہال سکول ڈیرہ غازی خان 29.2اوورز میں صرف 188رنز بناکر آل ٹیم آو¿ٹ ہوگئی جبکہ فالکن سکول ملتان نے 151رنز کے بھاری مارجن سے چیمپئن ٹرافی اپنے نام کی۔ میچ کی خاص بات فالکن سکول ملتان کے اوپنر سمیر منہاس کی ریکارڈ ساز پرفارمنس 171رنز+5کیچز تھے۔5 چھکوں اور26 چوکوں سے مزین سمیر منہاس کی پونے دو سو رنز کی جارحانہ اننگز اور مختلف پوزیشن پر تھامے گئے 5کیچز کی شاندار آل راو¿نڈ پرفارمنس نے انہیں پلیئر آف دی میچ بھی بنوا دیا اور انہیں 10 ہزار روپے بمعہ ٹرافی دی گئی ،اختتامی تقریب میں مہمانان خصوصی خواجہ مظہرالحق،ڈاکٹر محمد عبدالصبور،وسیم حیدر ،مدثر تارڑ ،عاکف جاوید نے انعامات تقسیم کیے۔اس موقع پر ایونٹ کے حوالے سے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر محمد عبدالصبور نے بریفنگ دی ۔ تقریب کے آخر میں سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے تمام 14 اضلاع کے ونر زاور رنر ز اپ سکولز کو کِٹ بیگز دئے گئے اس کے ساتھ ساتھ ونر اور رنر اپ ٹیم کو 90 کرکٹ بالز بھی دی گئیں۔