پی ڈی ایم سرکار عوام کو ریلیف دینے میںناکام ہوچکی :عمران لاشاری


شاہ صدر دین(نمائندہ نوائے وقت)پی ڈی ایم سرکار عوام کو ریلیف مہیا کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ پی ڈی ایم عوام دوستی کے دعویداروں نے عوام کو دو وقت کی روٹی کے حصول کو مشکل بنا دیا۔سفید پوش طبقہ موجودہ گورنمنٹ کی مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انجینئر عمران خان لاشاری نے کیا۔انہوں نے کہا کہ کنٹینر پر کھڑے ہو کر عوام سے جو وعدے کئے گئے وہ دھرے کے دھرے رہ گئے۔عوام سے کیے جانے والے وعدوں میں سے ایک وعدہ بھی پورا نہ کیا گیا۔ کل جو بجلی کے بلوں میں اضافے کا رونا روتے تھے ۔آج انہوں نے ریکارڈ بجلی مہنگی کردی۔ عوام خودکشی کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔اْوپر سے سیلابی آفت نے عوام کا کچھ نہ چھوڑا۔ پٹرول ڈیزل سمیت اشیاء خوردونوش کی قیمتیں کنٹرول کرنا اب اس حکومت کے بس میں نہیں رہا۔حکومت اب آخری ہچکیاں لے رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن