ڈمر والا (نامہ نگار) والدین اپنے کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل نہ دیں اور اکیڈمی مالکان بھی ایسے بچوں پر نگاہ رکھیں بصورت دیگر سخت کاروائی کی جائے گی۔ تحصیل جتوئی کے ایک پرائیوٹ سکول کے کم عمر بچوں کی موٹر سائیکل چلاتے وڈیو وائرل ہونے پر ٹریفک پولیس جتوئی کے انچارج عبدالماجد نے پرائیویٹ تعلیمی اکیڈمیوں کے پرنسپل اور سکول انتظامیہ سے ملاقاتیں کیں اور انہیں وارننگ دی کہ اگر کوی کم عمر طلبہ بائیک چلاتے دیکھا گیا تو سخت کارروائی ہوگی اور بچوں کے والدین پر مقدمہ درج ہوگا۔