بھکر(نامہ نگار)کمشنر سرگودھا ڈویژن مریم خان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ویل وومن کلینکس کا باقاعدہ طور پر افتتاح کردیا ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد اور ہیلتھ افسران بھی موجود تھے۔میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کمشنر سرگودھا ڈویژن مریم خان نے کہا کہ کلینکس کے قیام کا بنیادی مقصد خواتین میں بڑھتے ہوئے کینسر کے امراض کی بروقت تشخیص کرنا ہے تاکہ مرض پر بروقت قابو پایا جاسکے۔کمشنر سرگودھا نے کہا کہ ہسپتال میں روٹیںن کے چیک اپ کیلئے آنیوالی حاملہ خواتین کے باقاعدہ طور پر مفت ٹیسٹ کیے جائیں گے تاکہ خواتین میں بڑھتے ہوئے کینسر کے امراض کی بروقت تشخیص کرکے بیماری کو ابتدائی مراحل میں ہی کنٹرول کیا جاسکے۔قبل ازیں کمشنر سرگودھا ڈویژن مریم خان نے ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد کے ہمراہ ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور مریضوں سے ادویات کی دستیابی بارے دریافت کیا علا¶ہ ازیں انہوں نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے نظام کا بھی بطور خاص جائزہ لیا۔