کوٹ مٹھن (نامہ نگار) دربارفرید کے زیر تعمیر منصوبے کی اکھاڑ پچھاڑ ،آثار قدیمہ کی دیواروں پر کیل مار کر توڑ پھوڑ کی گئی،زائرین اور عقیدت مندان کا اصلاح احوال کا مطالبہ تفصیل کے مطابق دربار فرید کے زیر تعمیر توسیعی منصوبے پر ذاتی تشہیر کے پینا فلیکس آویزاں کر دیے گئے ہیں اور نئی دیواروں میں کیلیں ٹھونک کر کمزور کیا جا رہا ہے۔منیجر اوقاف اور دیگر اسٹاف کی موجودگی میں یہ عمل کیا گیا جس کے باعث تعمیراتی کام بند ہو گیا ہے پینا فلیکس آثار قدیمہ کی دیواروں پر بھی چسپاں کر کے ان کو بھی خراب کیا جا رہا ہے قبل ازیں زائرین کمپلیکس پر بھی مافیا قابض ہونے کی وجہ سے زائرین کا داخلہ کمپلیکس میں بند ہے زیارت کے نام پر زائرین سے رقوم وصول کی جاتی ہیں۔زائرین کمپلیکس کے علاوہ محکمہ اوقاف کی دیگر کئی عمارات بھی مافیا کے قبضے میں ہیں ۔زائرین نے حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔