متاثرین سیلاب کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہر شہری کا فرض : ہادیہ سہیل 

Sep 23, 2022


ملتان ( سماجی رپورٹر )ملتان جیسمین لائنز کلب کی صدر ہادیہ سہیل نے کہ متاثرین سیلاب کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہر محب وطن شہری کا فرض ہے۔ ہمیں مل جل کر اس مصبیت کی گھڑی میں اپنے ان بہن بھائیوں کی بھر پور مددکرنا چا ہیے جنوبی پنجاب کا پوراعلاقہ سیلابی پانی کم ہونے کے باوجود بربادی کا منظر پیش کر رہا ہے ان حالات میں لائنز کلب کے ممبران اپنے ان بہن بھائیوں کے اس مصیبت کے گھڑی میں ان کے ساتھ ہے ملتان جسمین لائنز کلب کی ممبران کی جانب سے متاثرین سیلاب کے لیے ادویات،راشن،کپڑے اورجوتے تقسیم کئے گئے۔ان خیالات کا اظہار ا±نہوں نے ملتان جسمین لائنز کلب کے ماہانہ اجلاس میں خطاب کرتے ہو ئے کیااجلاس میں سیکرٹری عاصمہ ارسلان نے ماہانہ کارگردگی روپوٹ پیش کی جبکہ اجلاس میں، سعدیہ ملک،، عطیہ حمید،سمیرا اخلاق، مسز ریحانہ ساغر ، فرحت شفیق،،عفت سعید،انجم جیلانی ،جیسمین فرخ،سبحا ن نثار نے شرکت کی۔

مزیدخبریں