ملتان(سپیشل رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ملتان نے کبیر والا عدالت کے احاطے میں فائرنگ کرکے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو ہی قتل کردینے کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان کے خلاف کیس میں دہشت گردی کی دفعہ ختم کردی ہے۔ عدالت نے کیس سیشن کورٹ خانیوال کو بھجواتے ہوئے یکم اکتوبر کو کیس کی سماعت مقرر کی ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ سٹی کبیر والا ضلع خانیوال کے مطابق ملزم شاہد عباس نے کبیروالا عدالت میں پیشی پر آئے قتل کے ملزم اللہ دتہ ترگڑ کو پولیس کسٹڈی میںفائرنگ کر کے قتل کردیا۔
دفعہ ختم
کبیروالااحاطہ عدالت قتل کیس، 2 ملزمان کیخلاف دہشت گردی کی دفعہ ختم
Sep 23, 2022