ملتان (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز اسعد محمود نے ڈیرہ اسماعیل خان سے ملتان تک کے سفر میں سرائے مہاجر سے فتح پور روڈ اور قومی شاہراہ مظفر گڑھ تا میانوالی پر ہونے والے تعمیر ومرمت کے کام میں سست روی دیکھ کر شدید برہمی کا اظہار کیا۔انہوں نے اصلاح احوال کیلئے فوری طور پر این ایچ اے کے جنرل منیجرمحمد جہانگیر کو طلب کر لیا اور تعمیر ی عمل میں سست روی پر متعلقہ عملہ کی شدید سرزنش کی۔اس دورے کے دوران وفاقی وزیر مواصلات کو جنوبی پنجاب میں سیلاب کی صورت حال بارے این ایچ اے کے جنرل منیجر افتخار ساجد نے مفصل بریفنگ دی۔وفاقی وزیر نے این ایچ اے کی کارکردگی کو بے حد سراہا۔اس دوران وفاقی وزیر کو مقامی پوسٹ ماسٹر جنرل محمد شاہد جاوید نے بھی ادارہ کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔وفاقی وزیر کو ڈی آئی جی موٹروے پولیس نے بھی اس قومی شاہراہ پر چلنے والی ٹریفک کی صورت حال سے آگاہ کیا،جس پر وفاقی وزیرو پوسٹل سروسز اسعد محمود نے اطمینان کا اظہار کیا۔
اظہار برہمی
مظفر گڑھ تا میانوالی روڈکی تعمیر میں سست روی،وفاقی وزیر مواصلات کا اظہار برہمی
Sep 23, 2022