ملتان ( نمائندہ نوائے وقت ) محکمہ سکولز نے انٹر کے پرچوں کی بروقت مارکنگ کیلئے 35 سینئر اساتذہ کی ڈیوٹی ملتان بورڈ میں لگادی تفصیل کے مطابق تعلیمی بورڈ ملتان کے چیئرمین حافظ قاسم کی درخواست پر سی ای او ایجوکیشن شمشیر خان نے سینئر ایس ایس اور ڈبل ایس کی ڈیوٹی ملتان بورڈ میں لگادی جن میں 13خواتین اساتذہ اور 25مرد اساتذہ شامل ہیں جوبطور سب ایگزامینر اپنے فرائض سرانجام دیں گے سکولوں کے اساتذہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان اساتذہ کو فوری طور پرا س ڈیوٹی کیلئے ریلیف کریں جبکہ اساتذہ کو کہاگیا ہے کہ وہ تاحکم ثانی ملتان بورڈ میں اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔
اساتذہ ڈیوٹی
انٹر کے پرچوں کی بروقت مارکنگ کیلئے 35 سینئر اساتذہ کی ڈیوٹی لگا دی گئی
Sep 23, 2022