ملتان(سپیشل رپورٹر) ملتان کی احتساب عدالتوں نے 3کیسز نیب کو واپس بھجوادئیے تفصیل کے مطابق احتساب عدالت سیکنڈ ملتان نے مختلف علاقوں میں تین غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیاں بناکر شہریوں کو سہولیات فراہم نہ کرنے اور کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے کے ریفرنس میں ملوث ملزم نیاز وزیر کے خلاف کیس قومی احتساب بیورو کو واپس کردیا گیا ہے۔احتساب عدالت نمبر ایک ملتان نے مقامی کالونی کی اراضی کی خریداری میں 95 کروڑ روپے کے مبینہ فراڈ میں ملوث ملزمان محمد افضل بھنڈر اور امجد محمود ججہ کے خلاف ریفرنس اختیار سماعت ختم ہونے پر نیب کو واپس بھجوانے کا حکم دیا ہے۔احتساب عدالت سیکنڈ ملتان نے خان پراپرٹی ڈیلرز کی جانب سے شہریوں سے پلاٹ کی مد میں مبینہ طور پر کروڑوں کا فراڈ کرنے کے ریفرنس نمبر 26 ایم/19 قومی احتساب بیورو ملتان کا واپس کردیا ہے۔
احتساب عدالت