ملتان( نمائندہ نوائے وقت)جنوبی پنجاب کے سالانہ ترقیاتی پروگرام پر پیش رفت بارے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کے آفس میں ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں جنوبی پنجاب کے تمام ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز اور ایڈیشنل سیکرٹریز نے شرکت کی۔ چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ عبداللہ سنبل لاہور سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ عبداللہ سنبل نے منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ منصوبوں پر فنڈز خرچ کرنے کی شرح بارے ہر ماہانہ رپورٹ ارسال کی جائے آئندہ محکمہ پی اینڈ ڈی ہر پندرہ دن بعد ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت چیک کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی معینہ مدت میں تکمیل حکومت پنجاب کا ٹارگٹ ہے۔چیئرمین پی اینڈ ڈی نے منصوبوں پر فنڈز خرچ کرنے کی شرح پر اطمینان کا اظہار کیا۔اجلاس میں ملتان سے سیکرٹری بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری جنگلات اور سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب نے شرکت کی۔
عبداللہ سنبل
منصوبوں کی معینہ مدت میں تکمیل حکومت پنجاب کا ٹارگٹ، عبداللہ سنبل
Sep 23, 2022