نشتر ہسپتال میں ڈینگی کے   21 مریض زیرعلاج

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) ملتان میں ڈینگی کا مرض بے قابو ہونے لگا نشتر ہسپتال میں ڈینگی کے شبہ میں کل 27 مریض زیر علاج 21 مریضوں میں ڈینگی کے مریض کی تصدیق ہو گئی جبکہ چھ مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹ آنا باقی ہے 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے کل نئے گیارہ مریض داخل ہوئے ہیں واضح رہے کہ ملتان میں ڈینگی کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے اور محکمہ صحت کی ٹیمیں ڈینگی کے خاتمے کے لئے فرضی کارروائیاں کرنے تک محدود ہے جسکی وجہ سے یہ مرض کم ہونے کی وجہ سے بڑھ رہا ہے۔
 ڈینگی 

ای پیپر دی نیشن