سنجوال کینٹ(نامہ نگار)سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو فوراً پورا کیا جائے اور غیر تدریسی ڈیوٹیوں کے لئے علیحدہ سٹاف بھرتی کیا جائے۔ان خیالات کا اظہارصدر انصاف ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع اٹک مہتاب حسین ملک نے میڈیا سے گفتگو میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 4 سالوں سے سکولوں میں ایک ٹیچر بھی بھرتی نہیں کیا گیا جب کہ اس دوران کافی سارے اساتذہ اپنی سروس مکمل کرکے ریٹائرمنٹ پا گئے جن کی وجہ سے اس وقت محکمہ تعلیم پنجاب میں تقریباً ایک لاکھ آسامیاں خالی پڑھی ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہزاروں تعلیم یافتہ نوجوان بچے بچیاں ڈگری ہاتھوں میں اٹھائے دربدر پھر رہے ہیں۔