ملکی ترقی واستحکام کیلئے متحد ہوکر کردار ادا کرنا ہوگا ،راجہ اورنگزیب

Sep 23, 2022


 چکری(نامہ نگار)سابق چیرمین یونین کونسل چہا ن راجہ اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہمیں ایک قوم بننا اور ملکی ترقی واستحکام کی خاطر متحد ہوکر کردار ادا کرنا ہوگا یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ ان لوگوں کی امداد کا ہے جو اس وقت سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں سے گزر رہے ہیں اس وقت کروڑوں لوگ کھلے آ سما ن تلے زندگی گذارنے پر مجبور ہیں بدقسمتی سے ان حالا ت کے باوجود بھی ہماری سیاسی جماعتیں اپنی سیا ست چمکانے میں مصروف ہیں سیاست اور اقتدار تو آنی جانی چیز ہے اصل چیز ہمدردی اور انسانیت کی خدمت ہے جس کے لئے ا س وقت ہمیں آگے بڑھنے اور اپنے تمام تر وسائل بروئے کارلانے کی ضرورت ہے انھوں نے مزید کہا کہ راجڑ ہائوس کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ جب بھی اس قوم پر مشکل وقت آیا چاہے وہ سیلاب ، زلزلہ یا کرونا وباکی وجہ سے لاک ڈائون کی صورت ہو ہم نے اپنی حیثیت اور استطاعت سے بڑھ کر لوگوں کی امداد کی تاکہ وہ باعزت طریقے سے دو وقت کی روٹی کا حصول ممکن بناسکیں آج ان حالات میں بھی راجڑ ہائوس اپنا منفرد کردار ادا کررہا ہے اور مستقبل میں بھی کرتا رہے گا میں نے اپنی زندگی سیاست سے بالاتر ہوکر عوامی خدمت کے لئے وقف کررکھی ہے  جب تک سانسوں کی ڈوری چل رہی ہے کہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا انشااللہ متاثرین کی امداد کے ساتھ ساتھ ان کی بحالی کے لئے ہم سے جو کچھ ہوسکا کریں گے۔

مزیدخبریں