عوام کے جان ومال کا تحفط جرائم کی بیخ کنی اولین ترجیح ہے


ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)عوام کے جان ومال کاتحفظ اورجرائم کی بیخ کنی پولیس کے فرائض میں شا مل ہے،آبادی کی شرح میںاضافہ، اوربیروگا ر ی کے  باعث بڑھتے ہوئے جرائم کے پیش نظرپو لیس پربوجھ زیادہ ہے،نفری کی کمی اورسسٹم کوبہترکیا جارہا ہے،پولیس کاعوام دوست رویہ معاشرے سے بر ائیوںکے خاتمہ کیلئے مددگارثابت ہوسکتاہے، جب عوام اپنے مسائل ومشکلات کے حل کیلئے پو لیس کو اپنادوست تصورکرتے ہوئے اپنے مسائل کی د ر ست نشاندہی کریگی توپولیس اپنے فرائض بطریق احسن نبھاتے ہوئے جرائم کی روک تھام کیلئے اپناعملی کرداراداکرسکے گی،لہذاء عوام اورپولیس کوچاہیئے و ہ ایک دوسرے سے تعاون کرکے جرائم پیشہ عناصر سے اپنے علاقہ کوپاک کریں،ان خیالات کااظہا را یس ایس پی انویسٹی گیشن کیپٹن عامرنیازی نے تھا نہ ٹیکسلامیںمنعقدہ کھلی کچہری میںگفتگو کر تے ہو ئے کیا،اس موقع پرڈی ایس پی ٹیکسلاواہ سرکل ملک عارف،ایس ایچ اوتھانہ ٹیکسلاقمرمرزا ،ایس ایچ اوتھا نہ واہ کینٹ چوہدری رفیق،ایس ایچ اوتھانہ صدرواہ محمد افضل کے علاوہ سائلین کی بڑی تعدادبھی موجود تھی،سائلین نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن عا مرکواپنے مسائل سے آگاہ کیا،جنہوںنے موقع پر ا حکامات جاری کرتے ہوئے لوگوںکی دادرسی کی،ا یس ایس پی کیپٹن عامرنے علاقہ میںچوری،ڈ کیتی ،ر اہزنی،کی وارداتوںپرقابوپانے کیلئے تینوںتھا نو ںکے ایس ایچ اوزکوتاکیدکی کہ آپ لوگ پولیس گشت کوبہتربنائیں اورعلاقہ میںامن وامان کی صورتحال کی فضاء کوقائم رکھنے کیلئے کسی قسم کی کوئی کوتا ہی مت برتیں،انہوںنے مزیدکہاکہ کھلی کچہر ی کے انعقادسے قبل تشہیری مہم چلایاکریںتاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوںکوآگاہی مل سکے،انہوںنے سا ئلین سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ عوام کے جان وما ل کاتحفظ ہمارے فرائض میںشامل ہے اورآپ لو گ بھی پولیس کواپنادوست سمجھتے ہوئے اپنے مسا ئل ومشکلات اورجرائم کی روک تھام کیلئے کسی قسم کا کوئی مسلہ ہوتوبر وقت اطلاع کریں،انہوںنے عوا م سے کہاکہ آپ لوگ پولیس پراعتمادرکھیں،یہ پو لیس آپکی خدمت کیلئے 24گھنٹے حاضرہے،کسی بھی ا یمرجنسی کی صورت میں15پراطلاع دیں،ہماری ہر ممکن کوشش ہوتی ہے کہ پولیس انتظام کوبہترسے بہتر بنایاجائے۔

ای پیپر دی نیشن