کلرسیداں(نامہ نگار)پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ سینیٹر حمد اللہ نے کہا ہے کہ ٹراس جینڈر بل اسلام،ملکی آئین کے متصادم ہے جے یو آئی کا اس سے کوئی تعلق نہیں یہ پی ٹی آئی کی ہی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر جے یو آئی تحصیل کلرسیداں مولانا احسان اللہ چکیالوی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس بل پر 2017 میں اس وقت کام شروع ہوا جب پچاس کے قریب خواجہ سراؤں کو قتل کردیا گیا تھا جے یوآئی اور میں ذاتی طور پر روزاول سے اس ناحق قتل و غارت کے سخت خلاف تھے میں نے سب سے پہلے خواجہ سراؤں کے حقوق کے لیئے اواز بلند کی اس بل کی روح رواں پی ٹی آئی کی شریں مزاری ہیں وہ سالہا سال سے اس پر کام کر رہی تھیں اس بل کا بنیادی مقصد تو خواجہ سراؤں کے حقوق کا تحفظ تھا مگر اس کی آڑ میں ایسے کچھ اس میں شامل کردیا گیا ۔ملاقات میں کلرسیداں کے سترہ سالہ حافظ عبداللہ عباسی کی بازیابی کے لیے بھی کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا نوجوان حافظ عبداللہ عباسی 29 جولائی کو تھانہ نصیر آباد راولپنڈی سے لاپتہ ہوا تھا۔
ٹراس جینڈر بل اسلام،ملکی آئین کے متصادم ہے، سینیٹر حمد اللہ
Sep 23, 2022