ریکور کیا گیا مال مسروقہ متاثرین کو واپس کیا جا چکا:ڈاکٹر عبدالحنان


مریدکے(نامہ نگار) اے ایس پی مریدکے ڈاکٹر عبدالحنان کی زیرقیادت مریدکے پولیس سرکل کی شاندار کارکردگی، چھ ماہ کے دوران وارداتوں میں ملوث پچیس گینگز گرفتار کیے، تین اندھے قتلوں کا بھی سراغ لگا لیا۔ مریدکے سٹی ،تھانہ صدر اور نارنگ تھانہ میں جرائم پیشہ افراد سے مجموعی طور پر دو کروڑ بیالیس لاکھ اکسٹھ ہزار روپے برآمدگی کی گئی۔ چند روز پہلے مین جی ٹی روڈ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مریدکے کے سامنے ہوئی سترہ لاکھ روپے ڈکیتی کے ملزم بھی پکڑ ے گئے اور ان سے نقدی بھی برآمد کر لی گئی۔ان کامیابیوں کا انکشاف گزشتہ رو ایک پریس کانفرنس میں کیا گیا جو تحصیل کمپلیکس میں  ہوئی۔ اے ایس پی ڈاکٹر عبدالحنان، ایس ایچ او تھانہ سٹی مریدکے شاہ زمان، ایس ایچ او تھانہ صدر ولی حسن پاشا، ایس ایچ او نارنگ سمیت وارداتوں کے متاثرین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈاکٹر عدالحنان نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ مقامی پولیس نے کم وسائل کے باوجود مسلسل جدوجہدسے کئی بین الصوبائی ڈکیت اور قاتل پکڑے۔ریکور کی گئی نقدی و سامان مختلف وارداتوں کے متاثرین کو واپس کیا جا چکا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...