ملتان (نمائندہ نوائے وقت)مشیر وزیر اعلی پنجاب چوہدری طارق زمان گجر نے سردار امتیاز خان لنگاہ کی رہائش گاہ پر منعقدہ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک معاشی بحران اور سیلاب کی تباکاریوں میں گھرا پڑا ہے اور امپورٹڈ حکمران ان مسائل پر توجہ دینے کے بجائے بیرونی ممالک کے دوروں میں مصروف ہیں وزیر اعظم کیساتھ 10,15ممبر قومی اسمبلی وفاقی وزراء کا ساتھ جانا قومی خزانے پر بوجھ ہے جس کی ہم پرزورمذمت کرتے ہیں۔غربت اورمہنگائی کی چکی میںپسے عوام امپورٹڈ حکومت کے جھوٹے وعدوں اور دلاسوں سے تنگ آچکے ہے اور اس نااہل حکومت کو گھر بھیجنے کے لیے عوام وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی اور عمران خان کے ساتھ ہے۔ ماضی گواہ ہے کہ پنجاب سمیت جتنے ترقیاتی کام جنوبی پنجاب میں وزیر اعلی چوہدری پرویز الہی کے دور حکومت میں ہوئے ہیں آج تک نہیں ہوئے۔ چوہدری طارق زمان گجر نے مزید کہا کہ کسی غریب پر جھوٹا پرچہ نہیں ہونے دیں گئے تمام تر قانونی کاروئی میرٹ پر ہونی چاہیے جلسے میں چوہدری اعجاز گجر، سردار محسن خان لنگاہ،یاسمین ملک،بابواکرم انصاری،چوہدری الیاس،سلیم خان لنگاہ، ممتاز خان لنگاہ،نعیم عباس ڈٹھڈی،غلام عباس سہوڑا،غلام مصطفی بھٹہ، عبدالوحید بھٹہ ودیگر نے شرکت کی۔
طارق گجر
مہنگائی میںپسے عوام امپورٹڈ حکومت کے وعدوں سے عاجز آچکے:طارق گجر
Sep 23, 2022