ڈھاڈر میں گیس کی بندش،عوام سراپا احتجاج

Sep 23, 2022

بولان(این این آئی)ڈھاڈر میں سوئی گیس بندش اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے صارفین تنگ آگئے احتجاجاً قومی شاہراہ بلاک کرنے کی دھمکی  دے دی ۔ڈالی ڈھاڈر اور گر د نواح میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور بعض علاقوں میں بندش سے گیس صارفین بھی تنگ آگئے انہوں نے بتایا کہ ڈھاڈر میں سوئی گیس کی ہمیشہ بحرانی کیفیت کی وجہ سے گیس صارفین پریشانی سے دوچار ہیں سوئی گیس کی بندش اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے امور خانہ داری بری طرح سے متاثر ہیں سوئی گیس کی گزشتہ روز ڈھاڈر میں مکمل بندش سے رہی سہی کسر بھی پوری ہوگئی ہے۔  انہوں نے فی الفور سوئی گیس بندش اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ ختم نہ ہونے پر قومی شاہراہ بند کرنے اعلان کیا ۔انہوں نے بتایا کہ مسئلہ  حل نہ کیا گیا تو احتجاجاً روڈ بلاک کرینگے جسکی تمام تر ذمہ داری متعلقہ ادارے پر عائد ہوگی ۔

مزیدخبریں