نصیرآباد (این این آئی )نصیرآبادکے قبہ شیر خان شرقی کے یونین کونسل13 22,کے کونسلر حاجی عبدالغفار پندرانی،میر سبز علی پندرانی،وڈیرہ عطا محمد ساسولی، حاجی رستم پندرانی،ڈاکٹر رسول بخش پندرانی،ڈاکٹر صوبہ خان ساسولی نے کہا کہ قبہ شیر خان شرقی حالیہ بارشوں اور سیلاب سے مکمل طور پر متاثر ہوچکی ہے جہاں تاحال کوئی حکومتی کام نہیں نظر نہیں آرہا ہے ،متاثرین کھلے آسمان تلے آباد ہے جہاں متاثرین مختلف مشکلات سے دو چار ہیں ،حکومت کی جانب سے نہ تو انکو خیمے ملے اور نہ ہی راشن دیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جہاں علاقے میں مختلف موذی امراض ایک لہر دوڑ رہی ہیں وہی قبہ شیر خان شرقی کے یونین کونسل کے سیلاب متاثرین بھی اموزی امراض میں مبتلاہیں ،حکومت سیلاب متاثرین کو اس مشکل دور سے نکالنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ،سیلاب متاثرین تاحال کھلے آسمان تلے بے یارومدگار حالات سے لڑ رہے ہیں ۔
خیمے نہ راشن ،نصیرآبادمیں سیلاب متاثرین امداد کے منتظر
Sep 23, 2022