نصیرآباد (این این آئی )نصیرآباد کے سیلاب متاثرین کی ہر دکھ و تکلیف میں قطر چیریٹی ان کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ خالدبن عبداللہ الفی ڈائریکٹر ہنگامی حالت قطر چیئریٹی متاثرین کیساتھ ہمدردی کیلئے ڈائریکٹر ہنگامی حالت قطر چیریٹی خالد عبداللہ اپنی ٹیم کیساتھ ہیڈ کوارٹر شہر ڈیرہ مراد جمالی پہنچ گئے اور ایک ہزار(1000) کے قریب متاثر خاندانوں میں خشک راشن ،ٹینٹ ، ہائی جین کٹ اور دیگر سامان تقسیم کیے گئے۔اس موقع پر ریلیف ماہرقطر چیریٹی قطر دوحہ عشرت اللہ، پروگرام مینیجر قطر چیریٹی پاکستان محمد وقاص اور سی پی آئی کوآرڈینیٹر وقاص حلیم اور پروجیکٹ منیجر بلوچستان قطر چیریٹی محمد سردار احمد قریشی قطر چیریٹی نصیرآباد کیجانب سے عدیل احمد،نثار احمداور جنید اقبال دشتی سمیت مکمل ٹیم موجود تھی۔