انتظامی نااہلی، اوستہ محمد کے شہری ملیریا  میں مبتلا ہونے لگے 

Sep 23, 2022

اوستہ محمد(این این آئی) چیف آفیسر کی نا اہلی کی وجہ سے شہری تیزی کے ساتھ ملیریا بخار میں مبتلا ہو رہے ہیں۔حکومت بلوچستان کی جانب سے دو ماہ میں مبینہ طور پر لاکھوں روپے کے فنڈز ریلیز ہونے کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں شریف شاہ مل گروانڈ،قربان کالونی،قائم شاہ کالونی سمیت دیگر محلوں میں بارش کا پانی ابھی تک نہیں نکالا گیا۔چیف سیکرٹری بلوچستان اس جانب فوری نوٹس لیں اور حکومت کی جانب سے جاری کردہ فنڈز کی انکوائری کر کے چیف آفیسر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ان خیالات کا اظہار سنی تحرک  مرکزی کمیٹی کے رکن شوکت لہڑی نے  کیا۔

مزیدخبریں