وزیر اعظم شہباز شریف کی 71ویں سالگرہ، معروف شخصیات کی مبارکباد

نیو یارک: وزیر اعظم شہباز شریف نے زندگی کی 71بہاریں دیکھ لیں، سالگرہ کے موقعے پر ن لیگی رہنماؤں سمیت معروف شخصیات کی جانب سے مبارکباد دی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے 23 ستمبر 1951 کے روز اس دنیا میں آنکھ کھولی۔ 8 جون 2013 سے لے کر جون 2018 تک وزیر اعلیٰ پنجاب رہے اور بعد ازاں قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیں۔

شریف خاندان میں سب سے زیادہ عرصے تک وزیر اعظم رہنے کا اعزاز شہباز شریف کے بڑے بھائی نواز شریف کو حاصل رہا ہے جو 3 بار ملک کے وزیر اعظم رہے تاہم شہباز شریف کو یہ اعزاز عمران خان کی حکومت ختم ہونے کے بعد حاصل ہوا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کو اپنے صاحبزادے کے ہمراہ ایک ہی وقت میں خود وزیر اعظم اور بیٹے کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہوا جو ملکی تاریخ میں کسی بھی سیاسی خانوادے کیلئے انتہائی فخر کی بات سمجھی جاتی ہے۔

سالگرہ کے موقعے پر مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مسلم لیگ (ن) کی رہنما و رکنِ پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا کہ خادمِ پاکستان شہباز شریف کو سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔

خیال رہے کہ پاکستانی معیشت کو سیلاب کے باعث تباہ حالی کا سامنا ہے۔ رکنِ صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا کہ میں بہت پر اعتماد ہوں کہ ان شاء اللہ پاکستان کو بحران سے آپ ہی باہر نکالیں گے۔ ہم آپ اور پاکستان کی کامیابی کیلئے دُعا گو ہیں۔ 

حکمراں سیاسی جماعت مسلم لیگ (ن) کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے بھی وزیر اعظم شہباز شریف کو ان کی 71ویں سالگرہ کے موقعے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہمارے وزیر اعظم کو سالگرہ مبارک ہو۔ 

ای پیپر دی نیشن