اداکار و میزبان احمد بٹ نے پی پی رہنما شرمیلا فاروقی کو گزشتہ روز فنکاروں پر کی گئی تنقید کا سخت جواب دیاہے۔ شرمیلا فاروقی نے گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک جانب عالمی شہرت یافتہ انجلینا جولی دادو کا دورہ کر رہی ہیں، یہاں سیلاب متاثرین میں پیار و محبت بانٹ رہی ہیں.اور ہمارے فنکار ایوارڈ شو میں شرکت کے لیے ٹورونٹو میں گھوم پھر رہے ہیں ان میں سے کسی ایک نے بھی سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ نہیں کیا۔احمد علی بٹ نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’انجلینا جولی کے پاکستان کے تین روزہ دورے پر ہیں تو پاکستانی شوبز شخصیات کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ وہ ٹورنٹو پارٹی کرنے چلے گئے؟‘۔انہوں نے واضح کیا کہ ’پارٹی سے مراد آپ کی سیلاب متاثرین کے لیے منعقد کیا گیا فنڈ ریزنگ ڈنر ہے، جس کے تمام ٹکٹ پہلے ہی فروخت ہوچکے ہیں!اس پروگرام سے جمع کی گئی رقم کا 50 فیصد سیلاب زدگان کی امداد کے لیے عطیہ کیا جائے گا۔ پھر۔ اینجلینا جولی ہم سے اچھی ہے!‘۔انہوں نے پی پی کی کارکردگی کے حوالے سے لکھا کہ آپ سب تو ہم سے زیادہ اچھا کام کرتے ہیں، کراچی کے حالات گواہ ہیں اس بات کے‘۔
واضح رہے پاکستان شوبز انڈسٹری کے کئی فنکار اور شوبز سے وابستہ افراد نجی ایوارڈ تقریب کیلئے ٹورنٹو گئے ہوئے ہیں جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔