وسیم بٹ
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اپنے دورہ چین میں پوسٹ کی گئی ٹویٹ میں باہمی ترقی کے لئے برادر ملک چین کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔دورہ چین کے دوران انہوں نے سیکرٹری کمیونسٹ پارٹی(ننشیا) لیانگ ین شون سے ملاقات پر انہیں پنجاب کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے۔ وزیراعلیٰ کی ٹویٹس میں کچھ ”غیرمعمولی“ نہ بھی ہو لیکن محسن نقوی کے دورے کی ایک خاص بات یہ ہے کہ اس انہوں نے چین کے ایسے ریجن کے دورہ کیا جہاں سے صوبہ پنجاب اور ا±س کے عوام کی بہتری کے لئے زیادہ اقدامات کے امکانات موجود ہیں۔ صوبہ ننشیا۔۔۔ دوسرا یہ کہ لاہور، راولپنڈی یا فیصل آباد کی بجائے پنجاب کے نسبتاً کم ترقی یافتہ اور جنوبی پنجاب کے شہروں ساہیوال اور بہاولپور کو بالترتیب ننشیا کے شہروں ووزہنگ اور ڑانگ وی کا سسٹر سٹی قرار دیا گیا۔ صوبہ Ningxia Hui چین کے شمال مغرب میں ایک خودمختار خطہ ہے جو صوبہ شانکسی اور صوبہ گانسو کے ساتھ واقع ہے۔ ننشیا کی آبادی 72 لاکھ سے زیادہ اور رقبہ 66400 مربع کلومیٹر ہے۔ دارلحکومت کا نام ین چوان Yinchuan ہے۔ ننشیا کے پورے خطے کا موسم بارانی اور نیم بارانی ہے۔ اس خطے کو تیس (30) ہزار سال قبل چین کی قدیم ترین تہذیب کی ایک جائے پیدائش بھی سمجھا جاتا ہے ۔یہاں عظیم دیوار چین کا میوزیم بھی واقع ہے۔ اسے ریڈ لینڈ یعنی ”سرزمینِ سرخ“ بھی کہا جاتا ہے جہاں جدید چین کی داعی ریڈ آرمی جمع ہوئی تھی۔ گزشتہ برس 2022 میں ننشیا کا جی ڈی پی 506.957 ارب یوان رہا۔ ہر سال سے اگلے سال کے درمیان اوسطاً چار فیصد کی شرح سے جی ڈی پی میں اضافہ ہوتا ہے۔ فی کس آمدنی 69781 یوان ہے جس میں ساڑھے تین فیصد کی شرح سے اضافہ ہوتا ہے۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے 17 ستمبر سے چین کا دورہ شروع کیا جو 22 ستمبر تک جاری رہا۔ نگران صوبائی وزرا ایس ایم تنویر، عامرمیر، اظفر علی ناصر، ابراہیم حسن مراد، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، سیکرٹری خزانہ مجاہد شیر دل اور دیگر حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔ بیجنگ ائیرپورٹ پر چین اور پاکستانی سفارتخانے کے حکام نے وفد کا خیر مقدم کیا۔ قبل ازیں قائم مقام چینی قونصل جنرل چاو¿ کی نے لاہور ائیرپورٹ سے وزیراعلیٰ کو الوداع کیا۔ نگران وزیراعلیٰ چین کے تجربات سے استفادہ کر کے پنجاب میں پائیدار ترقی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ اس مقصد کے حصول کے لئے پنجاب میں ون ونڈو آپریشن کے ذریعے سرمایہ کاری کو آسان بنایا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ اس عزم کا اظہار کرتے آئے ہیں کہ چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کےلئے خصوصی مراعات دی جائیں گی۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے صوبہ ننشیا کے دارالحکومت ین چوان میں تیسرے ننشیا انٹرنیشنل فرینڈشپ سٹیز فورم میں شرکت کی۔ یوہائی کنونشن سنٹر پہنچنے پر ننشیا کمیونسٹ پارٹی کے چیئرمین / گورنر، ڑانگ یوپو اور سیکرٹری جنرل/چیف منسٹر لیانگ یانشون نے پنجاب کے سرکاری وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ ننشیا انٹرنیشنل فرینڈ شپ سٹیز فورم میں شرکت کو پنجاب کے عوام کے لئے اعزاز سمجھتا ہوں۔انہوںنے کہاکہ پنجاب 14 کروڑ افراد کا صوبہ ہے جہاں ترقی کے بے شمار مواقع منتظر ہیں۔ ننشیا کمیونسٹ پارٹی کے چیئرمین/ گورنر ڑانگ یوپو نے کہا کہ وزیراعلیٰ محسن نقوی اور پنجاب کے وفد کا کھلے دل سے خیرمقدم کرتے ہیں۔ ننشیا کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری جنرل/ چیف منسٹر لیانگ یانشون نے کہا کہ پنجاب کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے تعاون کو فرض عین سمجھتے ہیں۔ ین چوان میں کمیونسٹ پارٹی سیکرٹری آفس پہنچنے پر ننشیا کیمونسٹ پارٹی کے سیکرٹری (Liang Yanshun) نے وزیراعلیٰ محسن نقوی اور وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ تبادلہ خیال میں میٹ پروڈکشن، ڈیری ڈویلپمنٹ، آئی ٹی اور ڈریپ اریگیشن سسٹم میں چین کی مہارت سے فائدہ اٹھانے پر اتفاق ہوا جبکہ ساہیوال اور بہاولپور کو ننشیا کے شہروں ووزہنگ اور ڑانگ وی کے سسٹر شہر قرار دینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ محسن نقوی نے ننشیا کے اپنے ہم منصب لیانگ یانشون کو پنجاب کے دورہ کرنے کی باضابطہ دعوت بھی دی جو انہوں نے شکریے کے ساتھ قبول کر لی ہے۔ اس موقع پر ننشیا اور پنجاب کے درمیان 17 سال قبل کئے گئے سسٹر صوبے کے معاہدے کے احیاءپر بھی اتفاق کیا گیا۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب ننشیا کمیونسٹ پارٹی کے وائس گورنر کے آفس بھی گئے جہاں وائس گورنر وانگ لی نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ باہمی ملاقات میں آئی ٹی، زراعت اور ڈیری ڈویلپمنٹ میں تعاون بڑھانے کا جائزہ لیا گیا۔ پنجاب اور ننشیا کے درمیان ثقافتی اور تجارتی وفود کے تبادلے پر اتفاق بھی کیا گیا۔ صنعتی ترقی کو تیز کرنے کے قابل عمل تجاویز پر غور اور شہری ترقی کے لئے چین کی مہارت اور تجربات سے مستفید ہونے کا فیصلہ کیا گیا- محسن نقوی نے کہا کہ دورہ چین سے تعاون اور ترقی کے نئے راستے کھلیں گے۔ پاک چین تعلقات پورے خطے میں امن، استحکام اورخوشحالی کے لئے ضروری ہیں۔ پاکستان اورچین کی دوستی اور برادرانہ تعلقات ہمیشہ بلندیوں کی طرف گامزن رہیں گے۔ روشن اور تابناک مستقبل کے لئے پاکستان اور چین کو آگے بڑھنا ہے۔ پاکستان اور چین گزشتہ 7 دہائیوں سے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں تعلقات کو بخوبی نبھا رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سی پیک اور بیلٹ اینڈ روڈ اینشیٹو کی 10 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ اس عظیم الشان منصوبے کے تحت سپیشل اکنامک زونز، تمام جاری منصوبوں کی تکمیل اور گوادر بندرگاہ کی تیز رفتار ترقی کیلئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔ سرمایہ کار، صنعتکار اور تاجر سی پیک کے ترقیاتی منصوبوں کو معیار کی بلندیوں تک پہنچانے کے لئے بھرپور کردار ادا کر سکتے ہیں۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ننشیا جنرل ہسپتال کا مطالعاتی دورہ بھی کیا تا کہ اسی طرز پر پنجاب کے ہسپتالوں میں بہتری لائی جا سکے۔ ننشیا کا سب سے بڑا جنرل ہسپتال 3500 بستروں پر مشتمل ہے۔ اس مشاہدے کے تحت ننشیا کی مہارت سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔ اس دور ے کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ محسن نقوی کی ہدایت پر پنجاب حکومت کے وفد نے دودھ کی جدید پراسیسنگ فیکٹری اور ین چوان کے سٹیٹ آف دی آرٹ ون ونڈو سسٹم کا دورہ کیا۔ وفد میں صوبائی کے ارکان اور سیکرٹری خزانہ مجاہد شیر دل شامل تھے جنہیں جدید مِلک پراسیسنگ فیکٹری میں ویلیو ایڈیشن کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ پنجاب حکومت کے وفد نے ین چوان کے آبپاشی و زرعی نظام کا بھی مشاہدہ کیا۔ صوبائی وزرا نے ننشیا یونیورسٹی کے سکول اف ایگریکلچر اور زرعی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے مختلف شعبوں کا مطالعہ کیا۔سکول آف ایگریکلچر کی فیکلٹی 200 ٹیچرز پر مشتمل ہے اور یہاں 2000 سے زائد سٹوڈنٹس زیر تعلیم ہیں۔ ماضی میں بہت سے چینی بدھ بھکشو شاہراہ ریشم کے راستے گندھارا اور وادی سندھ کی تہذیبوں کا مشاہدہ کرتے رہے ہیں جس سے دونوں ملکوں میں علم دوستی کا لازوال رشتہ رہا ہے ۔ بلاشبہ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کے عوام کی فلاح و بہبود کا عَلم لے کر آگے بڑھ رہے ہیں اور دونوں ملکوں کے 43 صوبوں اور شہروں نے دوستی قائم کر کے مستقبل کے تعلقات کو مضبوط بنیاد فراہم کی ہے۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی کا چینی صوبے تشیا کا دورہ
Sep 23, 2023