پاکستان ایران سرحد کم لاگت تجارت میں بہت مددگار ہے: ایرانی سفیر

لاہور(کامرس رپورٹر )ایران کے سفیر ڈاکٹر رضاامیری مقدم نے کہا ہے کہ انویسٹمنٹ فسیلٹیشن کونسل اور بارٹر ٹریڈ میکانزم امید افزا نتائج کے حامل اور اقتصادی ترقی کے امکانات کو اجاگر کررہے ہیں۔ لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا جبکہ لاہور میں ایران کے قونصل جنرل مواحد فار بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ تجارتی اخراجات میں کمی لانے اور ٹرانسپورٹیشن پر توجہ دینے کی اہمیت پر زوردیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور ایران کے مابین ایک ہزار کلومیٹر طویل بارڈر ہے ،کوئی سرحدی تنازعہ نہ ہونے کے سبب یہ کم لاگت تجارت اور ٹرانسپورٹیشن میں بہت مددگار ہے۔ انہوں نے لاہور چیمبر میں ایران ڈیسک کا بھی افتتاح کیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...