لاہور(خصوصی نامہ نگار) اُسوہ¿ حسنہ پر عمل محبت رسول کا تقاضہ ہے اور اللہ کے آخری نبی کی تعلیمات ہمارے لیئے عملی نمونہ ہے۔دین سے دوری اور سیرت النبی پر عمل نہ کر نے کی وجہ سے آج وطن عزیزمہنگائی،بےروزگاری،معیشت کی تنگی سمیت بے شمار مسائل کا شکار ہے۔ سیرت مصطفی انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے اور اتباع رسول میں ہی کامیابی ہے۔ نبی کریم کی تعلیمات تا قیامت انسانیت کی فلاح اور نجات کا باعث ہے۔ ان خیالات کا اظہار جے یو آئی کے رہنماءاورجامعہ رحمانیہ کے ناظم مولانا محمد امجد خان نے جامعہ رحمانیہ میں اجتماع سے خطاب اور مختلف اضلاع سے آئے ہوئے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔ مفتی امجد،حافظ احسان،حافظ نصیر سیال،ارشد خان، حافظ اسعد،ابوبکر منیر، حافظ عبدالقدیر، حافظ عرفان اور دیگر موجود تھے ۔ مولانا محمد امجد خان نے کہا کہ تمام مسائل کا حل صرف اور صرف نظام مصطفی کا نفاذ میں ہے۔ نظام مصطفی کانفاذ قوم کا مطالبہ بھی ہے اور آئین کی ضرورت بھی ہے۔ نظام مصطفی کے نفاذ سے ہی ملکی مسائل حل ہوں گئے۔ انہوں نے کہا کہ نظام مصطفی کے نفاذ کیلئے جے یو آئی پر امن جدو جہد میں مصروف عمل ہے۔ انہوں نے کہاکہ جے یو آئی کے کار کن اور عوام دین اور وطن کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔