لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی و مینارٹی ونگ پنجاب کی آرگنائزنگ کمیٹی کی چیف کوآرڈی نیٹرراحیلہ خادم حسین نے کہا ہے کہ آج مسلم لیگ ن صوبے کی واحد جماعت بن گئی ہے جس کا مینارٹی ونگ 27 ہزار کوآرڈی نیٹرز پر مشتمل ہے۔ ونگ کی تشکیل نو کیلئے میاں شہباز شریف ، حمزہ شہباز اورمریم نواز کے علاوہ سابق وفاقی وزیر انوشے رحمن کی مکمل سرپرستی حاصل رہی ۔اس مقصد کیلئے ہماری ٹیم بابا فیلبوس، رمیش سنگھ اروڑہ، کامران بھٹی، بابو لیلا رام، ،ڈاکٹر روبینہ اور فوکل پرسن احمد سعید سمیت ہم سب نے محنت کی۔