شفاف انتخابات سے ہی پاکستان کو بحرانوں سے نجات مل سکتی ہے:ناصر عباس جعفری

لاہور ( خصوصی نامہ نگار)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ بروقت اور شفاف انتخابات سے ہی پاکستان کو استحکام اور بحرانوں سے نجات مل سکتی ہے۔ الیکشن 2024ءمیں آئین کی پاسداری کرتے ہوئے عوام کو ان کی خواہش کے مطابق حق رائے دہی استعمال کرنے دیا گیا اور دھاندلی نہ کی گئی تو ملک اس بحرانی صورتحال سے نکل کر خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔ لہٰذا الیکشنز میں مزید تاخیر ملک کو مسائل کی ایسی دلدل میں دھکیل دے گا جس سے نکلنا انتہائی مشکل ہو جائے گا۔ملکی ترقی و استحکام کا تقاضا تھا کہ ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھا جاتا لیکن یہاں صورتحال اس کے برعکس ہے۔ سیاسی و معاشی عدم استحکام کی بدولت تمام اعداد و شمار ملکی ترقی کی بجائے تنزلی کی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔ عوام میں مایوسی کی کیفیت شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔ مہنگائی، ناانصافی، ناامنی اور بے روزگاری نے لوگوں کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ ملک میں طاقتور اور کمزور کیلئے قانون کی تشریح اور ترجیحات الگ الگ ہیں۔ سیاسی و انتقامی کاروائیاں زور وشور سے جاری ہیں۔ صحافتی اصولوں پر عمل پیرا صحافیوں کی بلا جواز گرفتاریاں آئین وقانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور ناقابل قبول ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...