تیاریاں مکمل ،ختم نبوت کانفرنس کل ہو گی، جید علماءخطاب کرینگے

لاہور (خصوصی نامہ نگار) انٹرنیشنل ختم نبوت موو¿منٹ ورلڈ کے مرکزی امیر فضیل الشیخ ڈاکٹر سعید عنائت اللہ کی خصوصی ہدایت پر انٹرنیشنل ختم نبوت موو¿منٹ ورلڈ کے مرکزی نائب امیر صاحبزادہ مولاناعبدالرو¿ف مکی(مکہ مکرمہ) اور مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج کل ایوان اقبال لاہور میں ہو نے والی ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کیلئے سعودی عرب سے لاہور پہنچ گئے۔ دریں اثناءختم نبوت کانفرنس کے انتظامات کے سلسلہ میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری مولانا قاری محمد رفیق وجھوی کی زیر صدارت میں مختلف انتظامی کمیٹیوں کا ایک اہم اجلاس ہوا جس میں انتظامی کمیٹیوں کے ذمہ داران کے علاوہ مولانا ڈاکٹرمحمد بن سعید نے بھی بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں ختم نبوت کانفرنس کے انتظامات اور دیگر امور کا جائزہ لیتے ہوئے اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی۔ ختم نبوت کانفرنس سے مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، مولاناعبدالرو¿ف مکی(مکہ مکرمہ)،مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج (مدینہ منورہ) گورنرپنجاب بلیغ الرحمن، مولاناڈاکٹر محمد بن سعید عنایت اللہ مکی(مکہ مکرمہ)، مولانا ناصر الدین خاکوانی، سنیٹر مولانا عبدالغفورحیدری، مولانا محمد الیاس چنیوٹی،صاحبزادہ مولانا زاہد محمودقاسمی سمیت مختلف دینی و مذہبی جماعتوں کے قائدین و رہنماءشرکت و خطاب کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن