لاہور (نیوز رپورٹر) چیئرمین بحریہ ٹا¶ن ملک ریاض حسین اور چیف ایگزیکٹو افسر بحریہ ٹا¶ن علی ریاض ملک کی ہدایات پر بحریہ ٹا¶ن کی جانب سے موٹرسائیکل مالکان غریب متوسط اور نوکری پیشہ افراد کو مفت پٹرول کا تحفہ دیا جا رہا ہے۔ لاہور میں سروسز ہسپتال کے نزدیک پٹرول پمپ پر موٹرسائیکل سواروں کو 1000 روپے کا مفت پٹرول فی موٹرسائیکل دیا گیا۔ اس مہم کے تحت مفت پٹرول کی تقسیم کیلئے ہر دفعہ نئے مقام کا انتخاب کیا جائے گا۔ مہنگائی اپنی انتہا سے تجاویز کر چکی ہے ۔ایک نوکری پیشہ انسان مہنگا پٹرول ڈلوائے گا یا خاندان کا پیٹ پالے گا ۔انہوں نے کہا یہ خیرات نہیں ہے بلکہ ملک ریاض حسین اور علی ریاض ملک کی طرف سے عوام کی مدد کی ایک کوشش ہے ۔جے ڈی سی کے سوشل ورکرز ظفر عباس نے کہا کہ ملک ریاض حسین اور علی ملک ریاض کا دل سے شکرگزار ہوں جنہوں نے ان مشکل ترین حالات میں ہمیشہ کی طرح عوام کی فوری امداد کیلئے اقدام اٹھایا۔شہریوں کا کہنا تھا ہمیں پٹرول ڈلوانا کبھی اتنا مشکل نہیں لگا تھا جتنا اب ہو چکا ہے۔ہم ملک ریاض حسین اور علی ملک ریاض بحریہ ٹا¶ن اور کنٹری ہیڈ بحریہ ٹا¶ن شاہد محمد قریشی کے بے حد شکر گزار کیلئے دعا گو ہیں ۔
بحریہ ٹاﺅن کی جانب سے غریب،متوسط طبقے کیلئے مفت ایک ہزارروپے کے پٹرول کا تحفہ
Sep 23, 2023