معمولی جھگڑے پر مخالف کو چھری کے وار سے قتل کردیا ‘دوسرا بھائی زخمی

لاہور(نامہ نگار) ہنجروال کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب معمولی جھگڑے پر مخالفین نے چھری کے پے در پے وار کر کے فاروق اور اس کے بھائی ایوب کو شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگئے ہیں۔ ریسکیو ٹیموں نے دونوں زخمی بھائیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ فاروق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا جبکہ ایوب کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کئے اورنعش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ۔پولیس کے مطابق فرار ملزمان کی تلاش جاری اورگرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ملزمان کا سراغ لگا کر جلد گرفتارکرلیا جائےگا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...