راحیلہ اسلم(ن) لیگ سٹی کی صدر ،طوبیٰ جاوید جنرل سیکرٹری نامزد

Sep 23, 2023

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن خواتین ونگ سٹی کا اعلان ،راحیلہ اسلم صدر ،طوبیٰ جاوید جنرل سیکرٹری نامزد ،صدر مسلم لیگ ن پنجاب خواتین ونگ سیدہ نوشین افتخار نے مرکزی سینئر نائب صدر محترمہ مریم نواز کی ہدایت پر راحیلہ اسلم کو سٹی صدر اورطوبیٰ جاوید کو جنرل سیکرٹری خواتین ونگ نامزد کردیا ہے جبکہ سائرہ داﺅد ،نور جہاں سینئر نائب صدور ،ریحانہ عمر ،عالیہ حسن نائب صدور ،انیلہ بلال ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، شگفتہ بی بی جوائنٹ سیکرٹری ، حمیرااسلم انفارمیشن سیکرٹری نامزد کی گئی ہیں، راحیلہ اسلم اور طوبی ٰ جاوید کا کہنا تھا کہ ملک کو بچانے کے لئے قوم کی ماﺅں ،بہنوں ،بیٹیوں کو آگے آنا ہو گا ،مریم نواز کا سیاست میں کردار خواتین کیلئے مشعل راہ ہے۔ جنہوں نے بد ترین حالات میں مصائب اور مشکلات کی پرواہ کئے بغیر انتقام کے طوفان کا مردانہ وارسامنا کیا اور کسی موقع پر بھی اپنے عزم کو کمزور نہیں پڑنے دیا ۔

مزیدخبریں