نوشہرہ ورکاں: دربار گلو شاہ پر مقیم 60 سالہ ملنگ قتل

Sep 23, 2023

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) دربار گلو شاہ پر مقیم 60 سالہ ملنگ قتل ،تھانہ تتلے عالی کے گا¶ں شاہ پور میں واقعہ دربار گلو شاہ پر گزشتہ رات نامعلوم افراد نے ملنگ محمد صدیق کو تیز دھار آلہ کے وار کر کے قتل کر دیا ،مقتول ڈسکہ کا رہائشی تھا اور کافی عرصہ سے دربار پر رہائش پذیر تھا ،وقوعہ کی اطلاع پا کر ڈی ایس پی چوہدری محمد نواز ورک اور ایس ایچ او محمد ریاض گوندل پولیس فورس کے ہمراہ موقع پر پہنچے ،نعش کوپوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹراسپتال منتقل کر دیاگیا۔

مزیدخبریں