حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی)تھانہ سکھےکی پولےس نے بےن الصوبائی ڈکےت گےنگ کے چار ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے 25لاکھ نقدی، 17لاکھ مالےت کے زےورات اور چودہ لاکھ مالےتی گاڑی برآمد کرلی۔ گزشتہ برس بدنام زمانہ ڈکےت گےنگ نے سکھےکی مےں جےولری شاپ سے لاکھوں روپے نقدی اور زےورات لوٹ لئے تھے۔ اےس اےچ او سکھےکی لقمان اعظم چٹھہ نے جدےد ٹےکنالوجی کے ذریعے ڈکےت گےنگ کے کارندوں کو گرفتار کیا۔