گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سابق صدر چیمبر اورگیپکوبی او ڈی کے چیئر مین شعیب بٹ نے کہا ہے کہ معاشرے میں عدم برداشت نے امن،بھائی چارے اوررواداری کی دھجیاں بکھیر کر رکھ دی ہیں،ہم اسلامی عقائدسے دور ہوتے جارہے ہیں، خلیفہ دوم کے زمانے میں دکھی لاچار گھرانوں میں خود حاکم وقت اپنے کندھوں پر اناج اٹھا کرپہنچاتے اور کسی کو خبر نہ ہوتی آج ہم وہ سب بھول گئے ہیں ،اگر ہمیں کھویا مقام واپس لینا ہے تو ایک دوسرے کے دکھ درد بانٹنا ہوں گے،ہمارا ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان معدنی ذخائر اور قدرتی وسائل سے مالا مال ہونے کے باوجود اغیار سے امداد کی بھیک کیوں مانگ رہا ہے، اب نوجوانوں کا کام ہے آگے بڑھیں پاکستان کے وسائل کو بچائیں ،ان خیالات کا اظہارانہوں نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ گرلز کالج نوشہرہ روڈ میں معاشرے میں عدم برداشت کے موضوع پر تقریری مقابلوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پرمس عائشہ بٹ (گفٹ یونیورسٹی) نے بھی طالبات کی حوصلہ افزائی کی اورمس ماریہ،مس عمارہ کے پروگرام کو سراہا،اس موقع پر سابق صدر چیمبر اورگیپکوبی او ڈی کے چیئر مین شعیب بٹ نے ملی نغمے پیش کرنے اور تقریری مقابلے میں حصہ لینے والی طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔
عدم برداشت نے امن اوربھائی چارے کی دھجیاں بکھیر دی ہیں:شعیب بٹ
Sep 23, 2023