ننکانہ صاحب(نامہ نگار)شہریوں کوسرکاری نرخوں پر اشیائے خورونوش کی دستیابی کو ہرصورت یقینی بنایا جائے،ناجائز منافع خوروںاورملاوٹ مافیا کو نہیں چھوڑینگے، کم وزن اور زائد قیمت پر اشیائے ضروریہ کی فروخت کرنےوالوں کےخلاف مقدمات درج کرائے جائیں،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نان اور روٹی ودیگر اشیائے ضروریہ کے وزن پر خصوصی نظر رکھیں اورکریانہ مرچنٹس کی مقررہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کے لیے فیلڈمیں موجودرہیں۔ ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب مزمل الیاس نے ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کے دوران اشیائے خورونوش کے پرچون نرخ مقرر کرنے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے کیا ۔
ناجائز منافع خوروں ‘ ملاوٹ مافیا کو نہیں چھوڑینگے: مزمل الیاس
Sep 23, 2023