قصور (نمائندہ نوائے وقت)ڈی پی اوقصورطارق عزیز سندھونے چوکی پرانا لاری اڈا میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، لوگوں کے مسائل سنے اور انکے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کیے اس موقع پرڈی ایس پی سٹی سرکل محمد سیف اللہ بھی انکے ہمراہ تھے۔ کھلی کچہری کے دوران ڈی پی اوقصور نے خطاب کرتے کہا کہ کھلی کچہری کا بنیادی مقصد عوامی مسائل کا حل اورعوام کو انصاف مہیا کرنا ہے اور یہ کام خدمت سے ممکن ہے صرف عوامی خدمت کے ذریعے خدااور ا±س کی مخلوق کو راضی کیا جاسکتا ہے میں آپ کو انصاف دلوانے کے لیے آپ کی دہلیز پر حاضر ہوں۔