شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)تھانہ سٹی بی ڈویژن کے علاقہ چٹی کوٹھی روڈ پر ایک ماہ قبل شہری حشام کمبوہ کے گھر ہونےوالی ڈکیتی کی واردات کے ملزمان پولیس گرفتار نہ کرسکی، سات ڈاکوﺅں نے زبردستی حشام کمبوہ کے گھر میں گھس پر اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا اور گھر سے 58لاکھ روپے مالیت کے زیورات نقدی موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے تھے پولیس کو اطلاع دی گئی مگر پولیس تاخیر سے پہنچی نہ تو پولیس نے ملزمان کا تعاقب کرنے کیلئے کوئی فوری اقدام اٹھایا اور نہ ہی مقدمہ کے اندراج میں ڈکیتی کی واردات کے مطابق دفعات شامل کیں جبکہ ڈاکوﺅں کی گرفتاری کیلئے بھی تاحال ممکن نہ ہوسکی ہے جس پر متاثرہ خاندان نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے اعلیٰ پولیس حکام سے فوری نوٹس لینے اور داد رسی کا مطالبہ کیا ہے۔
شیخوپورہ: پولیس ایک ماہ قبل شہری کے گھر ہونیوالی ڈکیتی کے ملزموں کو گرفتار نہ کر سکی
Sep 23, 2023