شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری میاں رفاقت علی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں مسلم لیگ( ن) ہی ملک کو مسائل کے بھنور سے نکال سکتی ہے گذشتہ 16 ماہ کے دوران پاک وطن کو ڈیفالٹ ہونے اور مسائل کے بھنور سے نکالنے کیلئے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے جدوجہد کی گئی اب دوبارہ اقتدار میںآکر عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے کام کیا جائیگا ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوںسے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر شفاعت علی چوہان، ٹیٹو ورک ، ملک زاہد شفیق، حافظ رضوان قادر ، نیبل چودھری سمیت دیگربھی موجودتھے۔
مسلم لیگ( ن) ہی ملک کو مسائل سے نکال سکتی ہے: رفاقت علی
Sep 23, 2023