شیخوپورہ: غیر قانونی کمرشل بلڈنگز کے خلاف گرینڈ آپریشن ‘ متعدد سیل

Sep 23, 2023

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی شیخوپورہ میڈم تہنیت بخاری کے حکم پر چیف افسر ملک اعجاز نے کمیٹی کی حدود میں بننے والی تمام غیر قانونی کمرشل بلڈنگز کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا آپریشن کی نگرانی میونسپل افسر پلاننگ سید عرفان رضا کاظمی نے کی آپریشن میں ان تمام کمرشل بلڈنگز کو ٹارگٹ کیا گیا جنہوں نے اپنی کمرشل بلڈنگ کے نقشے میونسپل کمیٹی میں جمع نہیں کرائے اور نہ ہی لاکھوں روپے کمرشل فیس جو ان کے ذمہ بنتی تھی دوران آپریشن متعدد بلڈنگز کو سیل کر دیا گیا اور کچھ بلڈنگز کو مسمار بھی کیا گیا آپریشن کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے چیف افسر ملک محمد اعجازاور میونسپل افسر پلاننگ سید عرفان رضا کاظمی نے کہا کہ آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کمیٹی کی حدود میں بننے والی ان تمام کمرشل بلڈنگ اور گھریلو بلڈنگز کے میونسپل کمیٹی میں نقشے اور سرکاری فیس جمع نہیں ہوتی۔

مزیدخبریں