لاہور(سپورٹس ڈیسک )چین نے بھارت کی تین خواتین کھلاڑیوں کو ایشین گیمز میں شرکت سے روک دیا۔چین کی طرف سے دعویٰ کرنے والے علاقے سے تعلق رکھنے والے تین بھارتی مارشل آرٹ اتھلیٹس کو میزبان ملک سے کلیئرنس نہ ملنے پر ہانگزو میں ہونے والے ایشین گیمز سے دستبردار ہونے پر مجبور کیا گیا ہے۔ووشو فائٹ کے طور پر مقابلہ کرنے والی تین خواتین، شمال مشرقی بھارت ریاست اروناچل پردیش سے تعلق رکھتی ہیں۔ یہ ایک ایسا خطہ ہے جس کا دعوٰی بیجنگ نے تقریباً مکمل طور پر "جنوبی تبت” کے طور پر کیا ہے۔ووشو، یا کنگ فو، ایک کثیر الشعبہ مارشل آرٹ ہے جس کی ابتدا چین میں ہوئی۔ تینوں کو ہانگزو ایشین گیمز کی آرگنائزنگ کمیٹی نے حصہ لینے کی منظوری دی تھی لیکن وہ اپنے ایکریڈیٹیشن کارڈ ڈاو¿ن لوڈ نہیں کر سکیں جو چین میں داخلے کیلئے ویزا کے طور پر درکار تھا۔