لاہور (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے صوبائی صدور سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لئے پارٹی ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی سفارشات طلب کر لی ہیں۔ سیکریٹری جنرل پیپلزپارٹی نیر حسین بخاری نے پیپلز پارٹی کے صوبائی صدور کو ہدایات جاری کی ہیں وہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کی سفارشات 15 دن کے اندر چیئرمین کے۔دفتر میں پہنچا دیں۔