ایران سے سستی گیس، پیٹرول پیشکش زیر غور، سردیوں میں گیس لوڈشیڈنگ ہوگی: وزیرتوانائی

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) نگران وفاقی وزیر توانائی محمد علی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ گزشتہ سال پاکستان میں گیس سپلائی بیس فیصد سے کم ہوئی۔ سردیوں میں گیس لوڈ شیڈنگ کرنا پڑے گی۔ کھانا بنانے کے اوقات میں گیس فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔ چوبیس گھنٹے گیس سپلائی کرنا ناممکن ہے۔ ایل این جی کے زیادہ کارگو منگوانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایل این جی کی قیمتیں بہت زیادہ ہیں۔ روس سے تیل کا ایک کارگو آیا تھا خواہش ہے اور کارگو منگوائیں۔ روس کا تیل بھی اب مہنگا ہو گیا ہے۔ روسی آئل کی امپورٹ زیادہ ہو گی، زیادہ ریفائن کیا جائے گا تو فائدہ ہوگا۔ ڈالر کا ریٹ زیادہ ہے اس لئے مہنگائی ہو رہی ہے۔ ملک میں ٹیکس کلچر نہیں اس لئے بجلی اور گیس کے بلوں میں ٹیکس لگتے ہیں۔ پورے پاکستان میں بجلی کی چوری جاری ہے۔ دس دنوں میں بجلی چوروں سے 6 ارب روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔ علاوہ ازیں وزیر توانائی محمد علی نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے ایران سے سستی گیس اور پٹرول کی پیشکش زیر غور ہے۔

ای پیپر دی نیشن