جنگی جرائم، بھارتی فوج کو جوابدہ ٹھہرایا جائے: کشمیریوں کا اقوام متحدہ دفتر کے سامنے مظاہرہ

جنیوا (انٹرنیشنل ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں تیزی سے بگڑتی ہوئی سیاسی اور انسانی حقوق کی صورتحال کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کرانے کیلئے جینوا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اہتمام کشمیری وفد ورلڈ مسلم کانگریس اور فرینڈز آف کشمیر فرانس نے مشترکہ طور پر کیا۔ جبکہ تقریب سے پی پی پی آزاد کشمیر کے صدر چودھری محمد یاسین، الطاف حسین وانی، مرزا آصف جرال، سردار امجد یوسف، سید فیض نقشبندی، حسن البنا ایڈووکیٹ، پرویز، ڈاکٹر ولید اور دیگر رہنما¶ں نے خطاب کیا۔ بھارتی مقبوضہ علاقے میں سیاسی اور انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پانچ اگست 2019ءکے بعد خطے کی صورتحال مزید بگڑ گئی ہے۔ بھارتی ریاستی دہشتگردی کی مذمت کرنے کا مطالبہ کیا۔ کشمیریوں پر ظلم کرنے کے جنگی جرائم کیلئے جوابدہ بنانے کا مطالبہ اور اسیر رہنما¶ں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...