اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن نے بھارتی ردعمل پر کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ تھا، ہے اور نہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی قونصلر صائمہ سلیم نے اقوام متحدہ میں مودی سرکار کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا۔ صائمہ سلیم نے بھارتی ردعمل پر کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم کامرتکب ہوا ہے ، بھارت کیخلاف کشمیریوں کی مزاحمت جائز اور قانونی ہےَٓ، آزادی کی تحریک دہشت گردی نہیں ہے۔ پاکستانی قونصلر نے واضح کیا کہ کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ تھا، ہے اور نہ ہوگا، اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق کشمیریوں کے استصواب رائے سے ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت جواب دہ ہے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر بھارت کیخلاف احتجاج کیا گیا، جس کا اہتمام فرینڈز آف کشمیر نے کیا۔ مظاہرین نے مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور مودی سرکارکیخلاف نعرے لگائے، فرینڈز آف کشمیر کی چیئرپرسن غزالہ حبیب کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کشمیر پرمنظور قراردادوں پرعملدرآمد کرائے، کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل نےمودی سرکارکودنیاکےسامنے بےنقاب کردیا،کشمیری آزادی کے حصول تک تحریک جاری رکھیں گے۔